خواتین کے لئے خدا کی کامل معرفت حاصل کرنے کی راہ

حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی حفظہ اللہ تعالیٰ کا بیان، سورہ مومنون کی آیات کی تشریح کے بارے میں:

«ثم خلقنا النطفۃ علقۃ فخلقنا العلق مضغۃ فخلقنا المضغۃ عظاماً فکسونا العظام لحما ثم أنشاناہ خلقا أخر فتبارک اللہ أحسن الخالقین»
خداوند کریم کی نشانیاں، ایک ماں کے وجود میں جلوہ گر ہیں اور خداوند متعال کی اس مہربانی اور محبت پر تعجب کرنا چاہیئے، یعنی اگر انسان تفکر کے ذریعے خدا تک پہنچنا چاہتا ہے تو اس سے بڑھ کر اور تفکر کیا ہوگا کہ وہ فکر کرے کہ کیسے ایک انسان نطفہ سے علقہ میں تبدیل ہوا اور کیسے اسکی ہڈیاں وجود میں آئیں اور اسکے بعد اس پر گوشت اُگا اور پھر اس نے کیسے دنیا میں قدم رکھا ، یہ سب معجزاتِ الھی ہیں جو کہ ایک ماں کے وجود میں پنہاں ہیں وہ انہی کے بارے میں غوروفکر کر کے خدا شناسی کہرائی تک پہنچ سکتی ہے. اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے. 
 تمام نشانیاں جو کہ خداوند مہربان نے ایک ماں کے وجود میں رکھی ہیں، اسکے باوجود ہم دیکھتے ہیں بعض مائیں بچے پیدا کرتی ہیں بس اسکے علاوہ کسی چیز(تربیت) کی طرف دھیان نہیں دیتی جیسے حیوان بچے پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے بارے کبھی فکر نہیں کرتے کہ یہ بچہ کیسے پیدا ہوا اور دنیا میں آیا اور کیسے پیٹ کے اندر اس میں روح پھونکی گئی، بلکہ اکثر خواتین اس بچے کو بغیر فکر و تدبر کے بڑا کرتی ہیں. 
خلقت کا ہدف کیا تھا؟
کیوں انہیں بڑا کیا؟
اور کیوں معاشرے کے سپرد کرے؟
کیا اسلام،ایمان اور خدا شناسی کے علاوہ بھی کوئی چیز ہے؟
خداوند ایک ماں سے کیا چاہتا ہے سوائے حاملہ ہونے، بچے کو دودھ پلانے اور انکو بڑا کرنے ، اور ان نشانیوں میں فکر کرنے سے بہتر اور کیا چیز ہے؟
ایک ماں حاملہ ہونے، بچے کی تربیت کرنے اور دودھ پلانے اور اس راہ میں زحمت اٹھانے سے خداوند متعال کی معرفت تک پہنچ سکتی ہے.
میں حیران ہوں کہ اگر ماں چاہے تو اس راستے سے خود کو خدا کے نزدیک کر سکتی ہے، بچے کو جننے میں کیسی مشقت اور رنج سے گزرتی ہے یہی کیفیت دودھ پلانے اور اسے بڑا کرنے تک برقرار رہتی ہے. 
پس ماں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اسے ایک ماں بنایا ہے اور بچہ جننے کے لئے اسکا انتخاب کیا ہے

فهرست مطالب

اشتراک گذاری در facebook
اشتراک گذاری در twitter
اشتراک گذاری در google
اشتراک گذاری در linkedin
اشتراک گذاری در digg
اشتراک گذاری در whatsapp
اشتراک گذاری در email
اشتراک گذاری در print
اشتراک گذاری در telegram