حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی کا رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں پیغام

حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی کا رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجھے اس بات پر افتخار حاصل ہے کہ میں انقلاب اسلامی کی کامیابی سے کئی سال پہلے اس عظیم الہی حکیم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آشنا تھا اور میں خوشبخت ہوں کہ ایسے زمانے میں زندگی گزار رہا ہوں کہ جس میں مملکت ایران، چند عشروں پر محیط آپکی رھبری کی بدولت ، دنیا بھر کے شیعوں کے لئے ام القریٰ میں تبدیل ہو چکی ہے اور دنیا میں صالح لوگوں کے اقتدار کا مظہر بن چکا ہے
آپ ایک جامع شخصیت کے مالک ہیں اسکے ساتھ ساتھ مختلف زاویوں سے آپکی شخصیت کو امتیازی حیثیت حاصل ہے ایسی ممتاز اور جامع شخصیت جسکے با فضیلت ہونے کی گواہی دشمن بھی دیتے ہیں اور یہ بات منصف مزاج اور سچے لوگوں کے نزدیک ثابت شدہ ہے. آپکی امتیازی خصوصیات میں سے ایک صفت آپکا عرفانی معنویات میں دلچسپی لینا ہے آپکے عرفانی فقیہ اور بابرکت وجود کی بدولت مختلف علمی میدانوں کو وسعت ملی ان میں ایک عرفانِ اہل بیت علیہم السلام ہے جس کے لئے اہل معرفت آپکے پر برکت وجود پر مباہات و افتخار کرتے ہیں
استکبارِ جہانی اور اندرونی گماشتوں کی اس سر زمین کیساتھ خفیہ و آشکار دشمنی نے ہر موڑ پر اسلامی مملکت کو سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار کیا ہے اور یہ ایک فطری بات ہے پس یہ سب چیزیں رہبر معظم کی شخصیت کُشی کے لئے بہانہ نہیں بننی چاہیے.  ملکی ، علاقائی اور عالمی میدانوں میں مملکت کی عظیم کامیابی ، کہ یہ سب رھبر معظم اور نظام اسلامی کے ہمدردوں کی خدائی بصیرت ، رہنمائی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں.
آج، آپ اسلامی نظام کا ستون ہیں اور آپ کا دفاع کرنا اس نظام کے دفاع و حفاظت کے مترادف ہے اور یہ اوجبِ واجبات میں سے ہے  پس آپکی عظیم شخصیت کو خراب کرنا دشمن کی چکی میں پانی ڈالنے(پرانے زمانے میں چکیاں پانی پہ چلتی تھی یہ اسی سے کنایہ ہے جسکا مطلب،  دشمن کی طاقت کو بڑھانا اور اسے مستحکم کرنا ہے(مترجم)) اور شیطان بزرگ امریکہ اور صیہونی خونخواروں کیساتھ ہم آواز ہونے کے مترادف ہے.
آخر می دعا کرتے ہیں حکومتی عہدہ دار چاہے جس عہدے پر بھی فائز ہیں آئین و دستور اور امامِ راحل اور عزیز شھداء کے خون کیساتھ جو دینی بنیادوں پر عہد و پیمان باندھا ہے کے مطابق اپنے وظائف پر عمل کریں اور  وہ خدائی عہد و پیمان جو مستضعفین لوگوں، رہبر معظم اور اس نظام و انقلاب اسلامی کے حقیقی وارثوں کی نسبت رکھتے ہیں، خداوند متعال آپکو مخلصانہ خدمت اور زیادہ محنت و تلاش کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اچھی کارکردگی کی بدولت، رھبر معظم اور نظامِ اسلامی کی تقویت کا موجب بنیں.
والسلام علی من التبع الھدی
محمد صالح کمیلی خراسانی
9 جمادی الاولی 1442
حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی کا رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں پیغام

فهرست مطالب

اشتراک گذاری در facebook
اشتراک گذاری در twitter
اشتراک گذاری در google
اشتراک گذاری در linkedin
اشتراک گذاری در digg
اشتراک گذاری در whatsapp
اشتراک گذاری در email
اشتراک گذاری در print
اشتراک گذاری در telegram